تورغر/شانگلہ نوجوان کی بہادری کشتی حادثے میں قیمتی جانیں بچ گئیں

3

تورغر/شانگلہ نوجوان کی بہادری کشتی حادثے میں قیمتی جانیں بچ گئیں
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

دیدل شانگلہ کے مقام پر بخت نصیب بیڑ ضلع شانگلہ کی کشتی پتھر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے ۔

حادثے کے وقت ایک بہادر نوجوان نے سب سے پہلے خود تیر کر متاثرہ کشتی تک پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، پھر دوسری کشتی کے ذریعے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ شدید سردی اور خطرناک صورتحال کے باوجود اُس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔

یہ نوجوان حقیقی ہیرو ہے اور یقیناً داد و تحسین اور انعام کا مستحق ہے۔
کشتی مالکان سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا اوور لوڈنگ اور لاپرواہی نہ کریں یہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں