ضروری اطلاع برائے رہائش پزیر غیر قانونی غیر ملکی

3

بٹگرام: ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس بٹگرام کی جانب سے ضلع بھر میں مقیم تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات، بذریعہ چھٹی نمبر F-4(7)-RR/25 مورخہ 13 اکتوبر 2025 کے تحت غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے اخری 3 یوم کی مہلت دی جا رہی ہے۔

تمام غیر قانونی غیر ملکی باشندگان سے گزارش ہے کہ مورخہ 11 دسمبر 2025 تک ضلع بٹگرام سے از خود رخصت ہو جائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد اگر کسی بھی شہری نے اپنے گھر، دکان یا پراپرٹی غیر قانونی غیر ملکی افراد کو کرائے پر دی ہوئی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس بٹگرام آپ کی بہتر خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں