عوامی شکایات کے فوری ازالے، کرائم کنٹرول اور پولیس سہولیات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

3

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کا ضلع ہری پور کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ ۔عوامی شکایات کے فوری ازالے، کرائم کنٹرول اور پولیس سہولیات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے ضلع ہری پور کے تھانہ سرائے صالح ،تھانہ صدر اور تھانہ کھلابٹ کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کا مقصد عوامی سہولت، تھانہ کلچر میں بہتری، پولیس کے نظم و ضبط، اور جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔وزٹ کے دوران ڈی پی او ہری پور نے تھانوں کا ریکارڈ، مالخانہ، کرائم کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او ہری پور نے واضح ہدایات دیں کہ عوام کی فوری داد رسی اور انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے، اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات دیں کہ چوری، راہزنی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں