چائینز و دیگر فارنرز کو تحفظ فراہم کرنا ہری پور پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ڈی پی او

3

ہریپور : ڈی پی او ہری پور،ڈپٹی کمشنر ہری پور کا غازی کا دورہ ۔ پولیس سہولت مرکز ،ڈی ایس پی آفس اور تربیلہ ٹی فائیو پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد وسیم نے غازی میں جاری فارنرز پراجیکٹس کی سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے تفصیلی دورہ ۔

دورہ کے دوران فارنزز سیکورٹی، ڈی ایس پی آفس غازی ،پولیس سہولت مرکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پولیس سہولت مرکز غازی میں دی گئی سہولیات سے متعلق ڈی ایس پی سرکل غازی نے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ سٹاف سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔سہولت مرکز میں آئے ہو سائلین سے سہولیات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

بعدازاں ڈی پی او ہری پور اور ڈپٹی کمشنر ہری ہور نے ہمراہ ایس پی ایس ایس یو طاہر قریشی،اسسٹنٹ کمشنر غازی و دیگر پولیس افسران کے تربیلہ پاور پراجیکٹ ٹی فائیو کا دورہ ۔واپڈا حکام نے افسران کو سے فارنرز پروجیکٹ کی سیکورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

افسران نے جاری فارنرز پروجیکٹ و رہائشی کیمپس پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کرنے والے فارنرز سے ملاقات کرنے کے ساتھ سیکورٹی انتظامات سے متعلق دریافت کی۔
ڈی پی او ہری پور نے فارنرز سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہری پور میں مقیم چائینز و دیگر فارنرز کو تحفظ فراہم کرنا ہری پور پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

سیکورٹی انتظامات کو مزید موئثر اور بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جانے کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں