ایس پی راجہ محبوب کے اعزاز میں پولیس کلب ایبٹ آباد میں پروقار الوداعی تقریب

3

ایبٹ آباد: ایس پی راجہ محبوب کے اعزاز میں پولیس کلب ایبٹ آباد میں پروقار الوداعی تقریب۔

ایبٹ آباد پولیس کلب میں ہزارہ ریجن کے سینئر پولیس آفیسر ایس پی راجہ محبوب کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان، ایس پی ایف آر پی سعید اختر، ایس پی حویلیاں اشتیاق خان، ایس پی انویسٹی گیشن ایاز محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی، ایس پی ایلیٹ فورس تنویر خان، ریٹائرڈ پولیس افسران جہانگیر خان، بشیر خان، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران شریک ہوئے ، ۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں