ایبٹ آباد: آن لائن کھلی کچہری کے دوران سامنے آنے والی شکایات پر عملدرآمد۔۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اے سی گلیات شمیم اللہ نے، اے سی انڈر ٹریننگ انمول انور کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملاچھ اور گورنمنٹ مڈل، پرائمری سکول ملاچھ کا دورہ کیا۔
◀️ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملاچھ میں اسٹاف کی شدید کمی، ضروری اسامیوں کی عدم تعیناتی، فرنیچر کی کمی اور ہائر سیکنڈری اپگریڈیشن کے حتمی نوٹیفکیشن نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
◀️ اسسٹنٹ کمشنر گلیات نے گورنمنٹ مڈل، پرائمری سکول ملاچھ کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں 2016 کی آتشزدگی کے باعث اسکول بری طرح متاثر ہوا تھا۔ آتشزدگی کے باعث کمروں کی کمی اور طلبہ کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول کی متاثرہ عمارت کی تعمیر نو کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔