چھپر روڈ پر نالوں کی پختگی کے دوران ٹھیکہ دار کی جانب سے غیر میعاری میٹریل کا استعمال

4

ہریپور : چھپر روڈ پر نالوں کی پختگی کے دوران ٹھیکہ دار کی جانب سے غیر میعاری میٹریل کا استعمال۔ سیمنٹ کی مقدار انتہائی کم رکھی جا رہی ہے۔

6 رھیڑی میں ایک بوری سیمنٹ، جبکہ 3 ریڑھیوں میں آدھی بوری سیمنٹ۔ جس سے اس اہم روڈ کی خستہ حالی میں مزید اضافہ ہو گا۔ پہلے ہی نالوں کی بندش کے باعث سارا پانی روڈ پر آکر کھڑا ہو جاتا تھا جسے روڈ کو نقصان پہنچا اور ساتھ میں راہ چلنے والی ٹرانسپورٹ و اہل علاقہ سمیت دوکانداروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

اب جب کے خدا خدا کر کے روڈ اور نالے کا کام شروع ہوا ہے تو ٹھیکیدار کی جانب سے ناقص میڑیل کا استعمال نئے بننے والے روڈ کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اد پر غور کریں اور ٹھیکدار کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر مقرر کردہ معیار کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں