آل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین جائز مطالبات کی منظوری تک اپنا آئینی حق پر امن احتجاج جاری رکھیں گے

4

مانسہرہ: آل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین جائز مطالبات کی منظوری تک اپنا آئینی حق پر امن احتجاج جاری رکھیں گے. مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر کال پر لب یک کہیں گے. سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بابر سلیم خان سواتی سے درپیش مسائل پر داد رسی کے لئے وقت مانگ لیا.

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ گورنمنٹ سینیٹینئل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز میں جملہ گورنمنٹ محکمہ جات کے کلاس فور ملازمین کی تنظیمات کے ذمہ داران و نمائندگان نے بڑی کثیر تعداد میں شرکت کی. مرکزی صدر اکبر خان مہمند کی کال پر ترتیب دئیے گئے احتجاجی پروگرام کے تحت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اور پرامن احتجاج بھی کیا گیا.

اجلاس کی صدارت ضلعی صدر جمیل احمد بھٹی نے کی. اجلاس میں صوبائی چئیرمین ایکشن کمیٹی محمد وحید، سینئر نائب صدر راجہ شکیل احمد، ٹی ایم اے داروغہ تنویر احمد، اشتیاق احمد، کنگ عبداللہ ھسپتال صدر افتخار احمد، امجد بھائی، لائیو سٹاک شبیر احمد، زراعت نور محمد، پبلک ہیلتھ شوکت ایوب سمیت دیگر محکمہ جات کے کلاس فور ملازمین کے نمائندگان نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی. انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم آل پاکستان سرکاری محکمہ جات کے کلاس فور ملازمین اپنے جائز آئینی حقوق کے حصول کے لئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں جو کہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے.

انہوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاس فور ملازمین کی BPS_7 سکیل میں اپ گریڈیشن، ڈیلی ویجز پالیسی کا خاتمہ کر کے خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیاں، سکولز آؤٹ آف سورس کرنے کی پالیسی کا خاتمہ، مالک جائیداد کی بھرتی کو یقینی بنانا، کلاس فور ملازمین کو تعلیم کے حساب سے پوموشن، کلاس فور ملازمین سے کیڈر کے مطابق ڈیوٹی، پشاور ہائی کورٹ فیصلہ کے مطابق سکول و کالجز چوکیداروں سے 8 گھنٹے ڈیوٹی ادائیگی مطالبات شامل ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے سلسلے میں سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواء بابر سلیم خان سواتی سے مل کر انہیں اپنے تمام تر مسائل سے آگاہ کریں گے اور ان کے لئے خصوصی کاوشیں بروئے کار لانے کا مطالبہ کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں