عوامی شکایت پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کا فوری ایکشن، طالبات کو ہراساں کرنے والا کیری ڈبہ ڈرائیور گرفتار

3

ایبٹ آباد: عوامی شکایت پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کا فوری ایکشن، طالبات کو ہراساں کرنے والا کیری ڈبہ ڈرائیور گرفتار

عوامی شکایت اور نجی اسکول کی جانب سے موصولہ درخواست پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکول آنے جانے والی طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث سبز رنگ کی سوزوکی کیری (نمبری 5660) کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی تھی کہ مذکورہ کیری ڈبہ میں سوار چند لڑکے روزانہ کی بنیاد پر اسکول کے راستے میں کھڑے ہو کر طالبات کو ہراساں کرتے ہیں، جس سے والدین اور اسکول انتظامیہ شدید تشویش میں مبتلا تھیں۔

ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر امتیاز علی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پیشہ وارانہ انداز میں کارروائی کی اور کیری ڈبہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ واقعے میں ملوث دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں