مانسہرہ: قلندر آباد سجی کوٹ روڈ پر پلازہ میں خوفناک آتش زدگی، پولیس مقامی افراد اور ریسکیو کی بروقت کارروائی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔
قلندر آباد سجی کوٹ روڈ پر واقع یعقوب پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث دکانوں میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور اپنی تمام نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو سروسز سمیت مقامی رضا کاروں کے ساتھ مل کر کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاحال کولنگ کا عمل جاری ہے۔