سکول کی عمارت نا ہونے کے باعث طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

25

مانسہرہ : گورنمنٹ پرائمری سکول اپر کھولہ گیہاڑ سنگڑ میں ایک سو کے قریب بچے ہیں سکول کی عمارت نا ہونے کے باعث کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

عارضی طور پر مقامی افراد نے بارش و برفباری سے بچنے کے لئے چھت نما ڈھانچہ تیار کیا ہے مگر اس میں سارے بچے بمشکل اپنا سر تو چھپاتے ہیں مگر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

شدید سردی میں تعلیم حاصل کرنا کسی بھی چیلنج سے کم نہیں جبکہ بارش اور برفباری میں بچوں کو چھٹی دینا پڑتی ہے چیئرمین پی ٹی اے نصیر احمد نے ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر سکول کو چھت فراہم کرکے بچوں اور انکے والدین کی پریشانی کو حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں