تورغر: آفیسرز کی مستقل غیر حاضری، عوام شدید مشکلات کا شکار ، دفاتر کھلے مگر آفیسر غائب.ضلع تورغر میں سرکاری آفیسرز کی مسلسل غیر حاضری نے عوامی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے۔
آج کی صورتحال کے مطابق صبح 11:15 بجے سے اب تک دفاتر میں کلاس فور اور دیگر عملہ تو موجود تھا، مگر متعدد اہم آفیسرز اپنے دفتروں میں حاضر نہیں تھے۔ دستیاب تصاویر اس حقیقت کی تصدیق کرتی ہیں کہ عوام اپنے کاموں کے لیے آتے ہیں مگر متعلقہ افسران کی عدم موجودگی کے باعث مایوس لوٹ جاتے ہیں۔
مقامی ذرائع اور عوامی شکایات کے مطابق، ضلع میں ایک غیر رسمی روٹین رائج ہوچکی ہے کہ بیشتر آفیسرز پیر کی شام کو تورغر آتے ہیں اور جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے ضلع چھوڑ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ہفتے کے اکثر دن دفاتر بغیر آفیسرز کے چل رہے ہیں، جبکہ غریب عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
غیر حاضری کی شکایات خاص طور پر درج ذیل محکموں سے متعلق سامنے آئی ہیں۔ایجوکیشن آفیسرڈی ایچ او تورغر سی این ڈبلیو آفس پٹوار خانہ فنانس آفیسراوردیگر متعلقہ دفاترمتاثرہ شہری نے ڈپٹی کمشنر تورغر کے دفتر میں باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر سنجیدہ رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر آفیسرز کی حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضلع کی پسماندگی مزید بڑھے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر تورغر اس سنگین مسئلے پر کیا ایکشن لیتے ہیں اور کیا عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔