مانسہرہ : ڈاکٹر وردہ مشتاق ق تل کے خلاف السادات فاوونڈیشن مانسہرہ کا پریس کلب کے باہر شدید احتجاج نعرہ بازی مرکزی ملزم کی گرفتاری اورمقتولہ کے وراثہ کو شہدا پیکج کا مطالبہ تفصیل کے مطابق السادات فاونڈیشن مانسہرہ کے چیئر مین سید منیر حیسن شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئ۔
احتجاجی ریلی سے مقررین سید منیر حسین شاہ سید لقمان شاہ پروفیسر ریاض حسین شاہ اور فہد شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایبٹ اباد بے نظیر شہدہسپتال میں ڈیوٹی کرنے والے مسیحا ڈاکٹر وردہ مشتاق کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اغوا کیا اور بعد ازاں ق تل کر کے نعش کو جنگل کے ویرانے میں دفنا دیا اس دوران پولیس کی طرف سے لیت ولعل کی وجہ سے ایک مسیحا خاتون ڈاکٹر کی جان چلی گئ مقررین نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا گیا کہ قاتلوں کو تقریبا ایک کروڑ روپے دیئے گئے۔
یہ رقم کونسے اکاونٹ سے نکامی گئ یا ٹرانسفر ہوئ تحقیقات کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لایا جائے اور مقدمہ میں مزید دفعات شامل کیا جائے اور لوحقین کو فوری انصاف فراہم کر کے قاتلوں کو ایبٹ اباد میں سر عام پھ انسی دی جائے مقررین کہا کہ قانون میں تبدیلی لایا جائے کیونکہ سزا دینے کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ جرائم پیز افراد کے دلوں ڈر اور خوف پیدا ہو جائے تاکہ کوئ جرم کرنے سے قبل ہزار بار سوچنے پر مجبور ہو سکے.
انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کے بچوں والد اور شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ قاتل انتہائ بااثر اور چالاکھ ہیں انہوں نے کہ حکو مت شہید ڈاکٹر وردہ مشاق کو ڈیوٹی کے دوران اغوا کر کر کے ق تل کیا گیا ہے انہیں شہدا پیکج میں شامل کیا جائے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کو فی الفور منطقی انجام کو پہنچا کر قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے بصورت دیگر السادات فاونڈیش انصاف کی حصول کے لیئے ملک بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے اخر مقتولہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئ.