ریڑھی بانوں کا ڈے ٹو ڈے سٹور کے ملازمین پر حملہ

86

ایبٹ آباد: ریڑھی بانوں کا ڈے ٹو ڈے سٹور کے ملازمین پر حملہ: حاجی سعید نے ریڑھی بانوں کی وجہ سے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔

ڈے ٹو ڈے سٹور کے مالک حاجی سعید نے کالاپل سے لے کر میزائل چوک منڈیاں تک قراقرم ہائی وے کی سائیڈوں کو کنکریٹ کرنے کا کام کئی ہفتے پہلے شروع کیا تھا۔

اس کام میں چار کلومیٹر روڈ کی دونوں کچی سائیڈوں کو پختہ کرناتھا۔ اس کام میں چھ یوٹرن پختہ کئے گئے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے کوڑہ دان تعمیر کئے گئے۔ نالوں کی صفائی کی گئی۔ جس میں دو سو سے زائد ٹرالی گندگی کی نکالی گئی۔

ریڑھی بانوں سڑک کے تعمیراتی کام میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کی جانب سے پورے مانسہرہ روڈ کوباجوڑ سے تعلق رکھنے والے ریڑھی بانوں کے دو گروپوں کے حوالے کیا گیاہے۔

تعمیراتی کام کے دوران ریڑھیاں نہ ہٹانے پر ہاتھ پائی کے دوران ڈے ٹو ڈے سٹور کے ایک ملازم کے پاؤں کی انگلیاں ٹوٹ گئیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حاجی سعید نے کالا پل سے لے کر نیشنل بنک تک سڑ ک کا ستر فیصد حصہ کنکریٹ تو کر دیا ہے۔ لیکن میزائل چوک تک سڑک کا تعمیراتی کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈے ٹو ڈے سٹور کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈپٹی کمشنر ان ریڑھیوں کو نہیں ہٹاتے اس وقت تک ہمارے لئے کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں