تورغر تھانہ جدباء پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

23

تورغر تھانہ جدباء پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج

ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) کے احکامات کی روشنی میں تورغر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تھانہ جدباء پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نظیر علی ولد شفیع الرحمٰن سکنہ کابلگرام کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ جدباء میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناونے کاروبار میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں