چیرمین ڈسٹرکٹ کمیٹی تورغر لائق محمد خان کی قیادت میں چم قلعہ گے میں شمولیتی تقریب کا انعقاد

52

مانسہرہ: چیرمین ڈسٹرکٹ کمیٹی تورغر لائق محمد خان کی قیادت میں چم قلعہ گے میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سابق ناظم سید شہزاد شاہ، مولانا عبدالقدیر،محمد آصف ،فانوس باچا ،سلیم کاکا خیل اور دیگر معزز مقررین نےخطاب کیا۔

اس موقع پر چم قلعہ گے اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام نے لائق محمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لائق محمد خان۔جنبہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

علاقہ آمد پر لائق محمد خان اور ان کے ہمراہ آنے والے ساتھیوں کا عوام کی جانب سے شاندار اور پُرجوش استقبال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی اور مثبت قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں