ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں اہم پیشرفت

67

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں اہم پیشرفت ،

گرفتار ملزم پرویز نے اقبال جرم کر لیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کی ایک بار پھر حوالگی کے لیے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ، اہم نوعیت کا کیس ہے ملزمان کی کسٹڈی دی جائے ، انوسٹیگیشن آفیسر کی ہائیکورٹ میں استدعا۔

کیس کے ماسٹر پلانر ردہ جدون کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 10 رسیدیں بھی برآمد ۔
ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل رسی جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے قبضے 01 کروڑ 23 لاکھ کے چیک بھی برآمد، انوسٹیگیشن افسران نے ملزمان سے جائے وقوعہ ، پلاننگ کے مقامات کی نشاندہی سمیت تمام تر قانونی لوازمات مکمل کر لیے ۔

ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو اغواہ و قتل کرنے کے لیے ابتدائی پلان وحید بلا کے گھر بنایا، جس میں وحید بلا ، ردہ اور ندیم شامل تھے ۔

دوسری پلاننگ وحید بلا کی دوکان پر ہوئی جس میں وحید ، ندیم اور شمعریز شامل تھے ، جبکہ تیسری بار ملزمان شیخ ڈھیری کے مقام پر اکھٹے ہوئے اور شمعریز ، ندیم اور پرویز نے پلان کو حتمی شکل دی ۔مقدمہ میں تفتیشی ٹیم نے تمام تر ثبوت اور گواہان عدالت میں پیش کر دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں