عارضی تجاوزات اور فٹ پاتھ پر غیر ضروری طور پر رکھے گئے سامان کے خلاف کاروائی

78

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر، مانسہرہ کی ہدایات کے پیش نظر حسرت خان، اسسٹنٹ کمشنر، بالاکوٹ نے ہمراہ اہلکاران ٹی ایم اے بالاکوٹ شہر میں روڈ کے دونوں اطراف عارضی تجاوزات اور فٹ پاتھ پر غیر ضروری طور پر رکھے گئے سامان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سامان بحق سرکار ضبط کرلیا کیا تاکہ پیدل چلنے والوں اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر فراز قریشی، اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل کی زیرِ نگرانی آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شنکیاری میں 16 دسمبر 2014، یومِ شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں شہداء کے لیے دعا کی گئی، ملی نغمے پیش کیے گئے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں