مانسہرہ : ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اسرار حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائ کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ کر قانونی کاروائ کے لئیے پولیس کی جانب سےمحکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا گیا ۔
دوسری جانب تھانہ سٹی بائ پاس کا رہائشی محمد ایوب ولد نظر محمد نامی منشیات فروش 1کلو 977 گرام چرس سمیت گرفتار ، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایک اور کاروائ کے دوران تھانہ بفہ پولیس ٹیم نے دورانِ گشت ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی، جس سےغیر قانونی پستول 30 بور برآمد ہوا،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بفہ میں اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔