ہنگو پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدامِ قتل کا فرار ملزم 48 گھنٹوں میں گرفتار.

36

ہنگو: اقدامِ قتل کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم عبداللہ ولد مکین گل، سکنہ نریاب، ڈی ایچ کیو ہسپتال سے فرار ہونے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اپینڈکس کے آپریشن کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں سے وہ رات کے وقت فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر سرچ اور چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔
مسلسل تلاش اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو نریاب کے جنگلات سے گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک انچارج واحد نور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے فرار ہونے پر اس کے خلاف دفعات 223 اور 224 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب خان نے ٹریفک انچارج واحد نور خان اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ پولیس افسران و اہلکار فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں