مانسہرہ: ایڈیشنل سیشن جج \مانسہرہ نے مشہور قتل کیس میں نامزد ملزمان شریف اللہ قدرت اللہ اور اسرار کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیا.
ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ممتاز قانون دان یاسر مصطفٰی خان ایڈوکیٹ نے کی 2023 میں کشمیر روڈ پر لین دین کے تنازعہ پر ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا. پولیس تھانہ سٹی نے مدعی عظیم قرشی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کیا. ریکارڈ عدالت میں پیش کیا. جن میں دو ملزمان ضمانت پر رھا ھوگۓ.
ایک ملزم جیل میں بند تھا. وکیل ملزمان نے عدالت میں موقف آپنایا کہ مقدمہ میں واضع تاخیر موجود ھے. جو شکوک و شبہات کو جنم دیتی ھے. ملزمان نے نہ ھی کسی عدالت میں آپنےجرم کا اعتراف کیا ھے. ملزمان کے خلاف کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ھے.
استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رھا ھے. عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کر نے کے احکامات جاری کردیئے.