شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکی ہدایت

48

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

‎ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی محکمہ جات، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل، چیف منسٹر اختیار پورٹل پر موصول شکایات کے حل، شہریوں کو سروسز کی فراہمی اور مسائل کے حل اور سٹیزن سے فیڈ بیک لیتے ہوئے مسائل کے مستقل حل پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لائن ڈیپارٹمنس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سروس ڈیلیوری میں بہتری، ٹاسک مینجمنٹ میں بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دیگر محکمہ جات کو پرائس کنٹرول اورسروس ڈیلوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب سےڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری انڈیکیٹرز کے تحت سروسز کی بہتری، انڈیکیٹرز پر عملدرآمد ،سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

‎اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمنشرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹی ایم ایز، لوکل گورنمنٹ، جی ڈی اے، واسا، پبلک ہیلتھ، یوتھ افیئرز، سپورٹس، لائیو سٹاک، ایگریکلچر، پاپولیشن ویلفیئر، سی این ڈبلیو اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں