ٹھنڈیانی روڈ کی توسیع

87

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق نے ٹھنڈیانی روڈ کی توسیع کے دوران گاؤں گھماواں میں تجاوزات اور نکاسیٔ آب کے مسئلے کے حوالے سے موقع کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران کنٹریکٹر (KPCIP)، گرداور سرکل اور پٹواری حلقہ بھی موقع پر موجود تھے۔ مقامی شہریوں نے شکایت کی کہ سڑک کی موجودگی کے باعث بارش کا پانی گھروں کے پچھلے حصے میں داخل ہو رہا ہے اور بعض مقامات پر 33 فٹ سڑک کی توسیع تاحال مکمل نہیں کی گئی۔

کنٹریکٹر کی جانب سے متاثرہ شہری کو پچھلی دیوار کے تحفظ اور پانی کی روک تھام کے لیے ضروری میٹریل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ دونوں اطراف تجاوزات کی باقاعدہ حد بندی اور مقررہ چوڑائی کے مطابق سڑک کی توسیع کے لیے درکار اراضی کے حصول کا فیصلہ کیا گیا۔ مقامی شہریوں اور متعلقہ محکمہ جات کے مابین باہمی مشاورت سے مسئلے کے حل پر اتفاق کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں