مانسہرہ : رات مانسہرہ پانو انٹرچینج پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ فورچیونر گاڑی کی ٹکر سے جی ایل آئی میں سوار اسلام آباد کا رہائشی ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ فورچیونر میں سوار افراد حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
حادثے سے صرف ایک منٹ کی مسافت پر موجود موٹروے پولیس کے اہلکار کئی منٹ بعد موقع پر پہنچے، جبکہ ریسکیو 1122 کی عدم موجودگی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی ارشد خان اور سیاسی و سماجی رہنما نعیم خان بفہ دیگر افراد کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے میں کردار ادا کیا۔
ٹکر مارنے والی فورچیونر گاڑی روڈ کنارے کھڑی ملی جبکہ مالک فرار ہو گیا، تاہم ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔