دربند محلہ اسلام آباد میں پانی کا سنگین مسئلہ، تصادم کا خدشہ

78

مانسہرہ : دربند محلہ اسلام آباد میں پانی کا سنگین مسئلہ، تصادم کا خدشہ
دربند کے محلہ اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ دن بہ دن سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پانی کی شدید قلت کے باعث علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور دو فریقین کے درمیان اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ خدانخواستہ کسی بھی وقت تصادم کا خدشہ موجود ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ دربند میں درخواستیں بھی جمع کرائی جا چکی ہیں۔

آج محلہ اسلام آباد کے ایک فریق کے وفد نے آپس میں بیٹھ کر مشاورت کی اور اس سنگین مسئلے پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت پر پیدا ہونے والا تنازعہ پورے محلے کے امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے اس کا فوری اور مستقل حل ضروری ہے۔

اہلِ علاقہ نے منتخب نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور ایم پی اے اکرام اللہ غازی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حساس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور پانی کی منصفانہ تقسیم و فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں، تاکہ صورتحال کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تصادم کی طرف نہ جائے۔
محلہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں