خیبرپختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی سروسزکے نام پرفنڈوصول کررہی ہے

68

ہریپور : خیبرپختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی سروسزکے نام پرفنڈوصول کررہی ہے لیکن حطار میں صنعتکاروں کو سہولیات نہی دی جارہیں۔صفائی کا ناقص انتظام عرصہ دراز سے نکاسی آب کے نالے صاف نہی کئے گئے۔

سٹریٹ لائٹیں عرصہ سے بند ہیں ۔صفائی کا عملہ کہاں ہے کسی کو کچھ پتہ نہی ہے جبکہ سروسزپرریٹ کئی گنا بڑھا دئے گئے ہیں ۔سالانہ اور ماھانہ چارجزمیں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیاہے لیکن خیبرپختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ ایںنڈ منیجمنٹ کمپنی حطار کے تمام فیز جن میں فیز 1/2/3/4/5/6/7میں صرف اور صرف پیسے اکھٹے کرنے میں لگی ہے منیجرز اور عملہ سہولیات دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

فیز سیون میں ایک ایک سکیم پر دو دو تین تین بار فنڈنگ کی گئی ہے جبکہ واٹر سپلائی کیلئے تین انچ کی پلاسٹک کی لائینیں ڈالی گئی ہیں جو کہ دوسری بار فنڈنگ کے باوجود نامکمل ہیں اور کچھ ٹوٹ چکی ہیں ۔سڑکون پر دو بار فنڈنگ کی گئی لیکن انجینئرز کی نااہلی کی وجہ سے اسفالٹ نامکمل ہے بیس اور سب بیس بھی غیر میعاری ہے اوور ہیڈ واٹر ٹینکس کے پمپ انتہائی کم طاقت کے ہیں جو کہ لگاتار موٹر20گھنٹے چلے تب اوورہیڈ ٹینک فل ہوتاہے ۔

کسی حادثے کی صورت میں خانپور اور ہری پور سے فائر بریگیڈ منگوائی جاتی ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔لاکھوں روپے ماہانہ بڑی بڑی او بھاری تنخواہیں لینے والے کے پی ایزمک کے منیجرز اور اہلکار صرف فنڈ اکھٹا کرنے کیلئے نظر آتے ہیں ۔

صنعتکار اس لئے نہی بولتے کہ انکے خلاف پھر انتقامی کاروائی شروع کردی جائے گی۔نیب ۔۔آنٹی کرپشن۔ایف آئی اے حطار میں کے پی ایزمک کے پراجیکٹس کی انکوائری کرے اصل حقائق کوالٹی آف ورک کوانٹٹی آف ورک کے اصل حقائق سامنے آ جائیں گےٹھیکیداروں اور انجینئروں کی ملی بھگت سامنے آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں