ایبٹ آباد کی اکرم خان کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات بھر سے بجلی بند ہ

70

ایبٹ آباد کی اکرم خان کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات بھر سے بجلی بند ہے۔ جناح آباد فیڈر سے آنے والی سپلائی معمول بن چکی ہے کہ گھنٹوں غائب رہتی ہے، مگر حیزکو (HAZECO) کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

بار بار فون کرنے کے باوجود نہ فیلڈ اسٹاف جواب دیتا ہے اور نہ ہی ایکس ای این اسفند یار صاحب عوام کی کال سننے کی زحمت کرتے ہیں۔ جناح آباد فیڈر پر تعینات عملہ مکمل طور پر نااہلی، غفلت اور لاپرواہی کی مثال بن چکا ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب ایبٹ آباد شہر کے دل میں یہ حال ہے تو مضافاتی علاقوں کے عوام کس حال میں ہوں گے؟ بجلی کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں مگر سروس صفر ہے۔ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو عوامی سطح پر شدید ردِعمل ناگزیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں