افغان شہریوں کو ان کے وطن واپسی کے عمل سے متعلق آگاہی

65

ہریپور: حمیرا محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور نےافغان مہاجر کیمپ نمبر 05، 06، 15 اور 16 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان شہریوں کو ان کے وطن واپسی کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کیمپ انتظامیہ، عمائدین اور رہائشیوں سے ملاقات کی اور حکومت کی پالیسی، طریقہ کار اور سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے پرامن، اور بروقت وطن واپسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کی تلقین کی۔

محترمہ حمیرا محمود نے وطن واپسی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وطن واپسی کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور منظم بنایا جائے۔

یہ دورہ حکومتی پالیسی کے مؤثر نفاذ،اور انتظامی نگرانی کے تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں