دربند میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

38

مانسہرہ : تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی کے 10 لاکھ روپے کے فنڈ سے دربند کے محلہ رڑی میں جاری ترقیاتی کاموں کا تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی نے تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کام کے معیار، رفتار اور شفافیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے دوران چیئرمین حبیب سحی، جنرل کونسلر داؤد دربندی، جنرل کونسلر سلار خان اور کسان کونسلر خان زیب بھی ہمراہ موجود تھے۔ مقامی نمائندوں نے چیئرمین تحصیل کو علاقے کو درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل دربند کی مجموعی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں