کولئ پالس میں مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

59

کولئ پالس کوہستان: ضلعی انتظامیہ کولئ پالس کوہستان
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نورالامین صاحب کی خصوصی ہدایت پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کولئ پالس جناب وحید احمد صاحب کی سربراہی میں آج سرم آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سربراہان، متعلقہ افسران اور علاقے کے معززین و مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے اہم مسائل، مشکلات اور مطالبات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ بعض مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا گیا اور باقی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں