*ڈی پی او ہری پور کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) کے ساتھ تعارفی میٹنگ*
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران سے تعارف میٹنگ۔ضلع ہری پور میں تعیناتی اور امن کی فضاء کو برقرار رکھنے سے متعلق کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔اس کے علاوہ ضلع بھر میں سکولز و کالجوں کی سیکورٹی و دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تعلیمی اداروں کو محفوظ ماحول پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تعلیمی اداروں اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔تمام نجی تعلیمی ادارے سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں-





