مانسہرہ کے علاقے جبوڑی کنڈ دیدل، تھانہ نواز آباد کی حدود میں معمولی تکرار نے خونی رخ اختیار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق بڑے بھائی بابر نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے چھوٹے بھائی قیصر اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں قیصر اقبال شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں افسوس اور خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
مانسہرہ: معمولی تکرار پر بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل.
20