🌟 دختر ہزارہ خاتون پولیس افسر سونیا شمعروز خان کی گریڈ 19 میں ترقی 🌟

18

ایبٹ آباد: پولیس افسر سونیا شمعروز خان نے اپنے محنت اور لگن کے صلے میں گریڈ 19 (BS-19) میں ترقی حاصل کر لی۔
سونیا شمعروز خان نے اپنی ترقی کے موقع پر کہا:
“الحمدللہ! یہ ترقی اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
یہ اعزاز میرے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ انشاءاللہ میں عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور قیامِ امن کے لیے پہلے سے بڑھ کر محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دوں گی۔”
سونیا شمعروز خان کی کامیابی نہ صرف خواتین کے لیے ایک مثال ہے بلکہ ہزارہ کی بہادر اور محنتی نوجوان نسل کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، لگن اور ایمان داری سے کوئی بھی بلند مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں