⏰ کاروباری اوقات سے متعلق اہم ہدایات
🔹 تمام مارکیٹس، بازار، شاپنگ پلازہ اور کمرشل مراکز رات 8 بجے تک لازمی بند کیے جائیں گے۔
🔹 ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
➡️ ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت بدستور جاری رہے گی۔
💍 شادی ہالز اور تقریبات
🔹 شادی ہالز، مارکیز اور دیگر ایونٹس کو رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا۔
🔹 مقررہ وقت کے بعد کسی بھی تقریب کا جاری رہنا خلاف قانون تصور ہوگا۔
💡 بجلی اور روشنی کے استعمال پر پابندیاں
🔹 عمارات، پلازہ جات اور کمرشل مقامات پر غیر ضروری اور آرائشی لائٹنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔
🔹 فلڈ لائٹس، اسپاٹ لائٹس اور دیگر تیز روشنی والے آلات کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔
🔹 صرف ضروری روشنی رکھنے کی اجازت ہوگی تاکہ توانائی کا ضیاع نہ ہو۔
📺 ڈیجیٹل اور برقی آلات کے حوالے سے احکامات
🔹 تمام ڈیجیٹل بورڈز، ایل ای ڈی اسکرینز اور سائن بورڈز کاروباری اوقات کے بعد بند رکھنا لازم ہوگا۔
🔹 کاروبار بند ہونے کے بعد اے سی، ایسکیلیٹرز اور لفٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی
➡️ صرف ہنگامی یا ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
🔌 جنریٹر کے استعمال پر پابندی
🔹 غیر ضروری کاروباری سرگرمیوں کے لیے جنریٹر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
🔹 خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
📅 نفاذ کی مدت
🗓️ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور ابتدائی طور پر 60 دن تک جاری رہیں گے۔
⚖️ قانونی کارروائی
🚨 دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ، گرفتاری یا دیگر سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔
🤝 عوام سے اپیل
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے شہریوں، تاجروں اور کاروباری افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قومی مفاد میں توانائی کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کریں اور ان احکامات پر سختی سے عمل کریں۔
📢 ضلع مانسہرہ میں دفعہ 144 نافذ — کاروباری اوقات اور توانائی استعمال پر نئی پابندیاں جاری.
18