کوہستان لوئر میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نظام کی خلاف ورزی کا پردہ چاک کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب طارق محمود کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) عدیل حسین شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) اول خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلامیہ پبلک اسکول اینڈ کالج پٹن میں شام تقریباً 6:00 بجے اچانک چھاپہ مارا۔
🔹 کارروائی کی تفصیلات:
موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ طلباء کی جانب سے بورڈ کے امتحانی پرچے مقررہ وقت کے بعد غیر قانونی طور پر حل کیے جا رہے تھے، جو کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
🔹 اہم شواہد برآمد:
کارروائی کے دوران بورڈ کے سیریل نمبرز والی متعدد جوابی کاپیاں برآمد کر کے موقع پر ہی تحویل میں لے لی گئیں۔
🔹 مزید قانونی کارروائی:
ضبط شدہ تمام مواد کو چیئرمین BISE ایبٹ آباد اور متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
🔹 انتظامیہ کا مؤقف:
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات میں شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
📢 عوام سے اپیل:
والدین اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ وہ طلباء کو دیانتداری اور قانون کی پاسداری کی تلقین کریں تاکہ تعلیمی نظام کی ساکھ برقرار رہ سکے۔
🚨 کوہستان لوئر: پرائیویٹ اسکول میں بورڈ امتحانی پرچوں کی غیر قانونی حل کروائی کا انکشاف 🚨
30