مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I مانسہرہ نے لساں نواب اڈہ بیدڑہ چوک کا اچانک دورہ کیا، جہاں پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات کا فوری نوٹس لیا گیا۔
دورے کے دوران موقع پر موجود مسافروں سے تفصیلات حاصل کی گئیں، جس پر زائد وصول کیا گیا کرایہ فوری طور پر واپس کروایا گیا۔ اس موقع پر اڈہ منشیوں اور ڈرائیورز کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ نامے کی مکمل پابندی کی جائے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ مسافروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف جرمانے بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافروں کو آگاہی حاصل ہو سکے۔






ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصولی یا کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
🚨 لساں نواب اڈہ بیدڑہ چوک میں زائد کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی 🚨
16