ہری پور: University of Haripur کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے مطابق ملزم کئی روز سے طالبہ کو تنگ کر رہا تھا، جس پر شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو TIP Police Station منتقل کیا گیا جہاں طالبہ کی شکایت پر روزنامچہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم گزشتہ چار روز سے مسلسل طالبہ کو ہراساں کر رہا تھا، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔
بعد ازاں ملزم کے والدین تھانے پہنچے اور طالبہ سے معذرت کی درخواست کی۔ فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد صلح ہو گئی اور باقاعدہ صلح نامے پر دستخط کیے گئے۔ پولیس نے تنبیہ کے بعد نوجوان کو رہا کر دیا۔
ایس ایچ او رضوان کے مطابق پولیس ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور آئندہ بھی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
🚨 University of Haripur طالبہ کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار، صلح کے بعد رہا.
16