🚨 مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، شراب فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد.

22

مانسہرہ: ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم بختیار ولد محمد لیاقت سکنہ خراڈ میرا کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 5 بوتل شراب برآمد ہوئی۔
اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی میں ملزم انور زیب عرف بلی ولد عبدالقیوم سکنہ کاہستان آباد کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے 8 گیلن شراب برآمد کی گئی، جبکہ ہر گیلن میں تقریباً 30 لیٹر شراب موجود تھی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلعی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں