🚨 پھلڑہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، نوجوان جاں بحق 🚨

19

📍 مانسہرہ:
تھانہ پھلڑہ کی حدود ڈنہ روڈ پر نلہ کے رہائشی نوجوان وحید تنولی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
🔴 شادی سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا
اطلاعات کے مطابق وحید تنولی ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
🔥 شدید فائرنگ، موٹر سائیکل جل کر تباہ
واقعہ اس قدر شدید تھا کہ فائرنگ کے دوران مقتول کی موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئی۔
🕵️‍♂️ پولیس کی کارروائی جاری
پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں