ہری پور: اقدامِ قتل میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان راولپنڈی سے گرفتار.

29

ہری پور کے تھانہ سراۓ صالح کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو راولپنڈی میں اغواء برائے تاوان کیس کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سیف الرحمن، مصور اور ثناء اللہ ولد سیف الرحمن، جو ٹھنڈا چوہا شاہ مقصود کے رہائشی عبداللہ ولد نیاز خان کے اغواء میں ملوث تھے، کو تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
ملزمان نے عبداللہ کو راولپنڈی میں اغواء کر کے اس کے اہل خانہ سے تاوان وصول کرنے کے لیے فون کالز کی تھیں۔ مغوی کے والد نے تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی پولیس کو تحریری درخواست دے کر اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے آگاہ کیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مغوی سمیت گرفتار کر لیا اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں