بریکنگ نیوز: لوئر چترال کی وادی شیشی کوہ میں موسلادھار بارش، شیراٹی گول اور استروم گول میں اونچے درجے کا سیلاب، سڑکیں متاثر.

30

جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد لوئر چترال کی وادی شیشی کوہ میں موسلادھار بارش کے باعث شیراٹی گول اور استروم گول میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم نے پریس کلب نیوز کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر دروش اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن شیراٹی کے مقام پر پھنس گئے تھے۔ یہ افسران 8 ٹریکٹروں اور 2 ایکسکیویٹرز کی مدد سے مدک لشٹ میں بسنے والی اسماعیلی کمیونٹی کے لیے راستہ بحال کر کے واپس آ رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان یا گھروں کے بہہ جانے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں