🚨 مانسہرہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 14 سالہ بچی جاں بحق.

25

مانسہرہ کے علاقے تھانہ بفہ کی حدود کوٹلی پائیں میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 14 سالہ کم عمر بچی جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت “س بنت عبدلقیوم” کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بچی کو ایک گولی پیٹ جبکہ دوسری گردن میں لگی۔ شدید زخم آنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم یونس نامی شخص مبینہ طور پر اپنی منگیتر، جو مقتولہ کی ماموں زاد بہن بتائی جاتی ہے، کو نشانہ بنانے آیا تھا، تاہم فائرنگ کے دوران معصوم بچی گولیوں کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئی۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاقے میں واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں