⚠️ سوشل میڈیا فراڈ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ⚠️

19

مانسہرہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی مانسہرہ سجاد حیدر کے نوجوان بیٹے سیف اللہ، جو گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے، سوشل میڈیا فراڈ کا شکار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے قریبی رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے مالی مدد کے نام پر رقم طلب کی۔ اعتماد میں آ کر رقم بھیج دی گئی، تاہم بعد میں رابطہ منقطع ہوگیا اور حقیقت سامنے آئی کہ یہ ایک آن لائن فراڈ تھا۔ اس افسوسناک صورتحال نے پورے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔
یہ واقعہ ہم سب کیلئے ایک اہم پیغام ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والے کسی بھی میسج، کال یا رقم کے مطالبے پر بغیر تصدیق ہرگز اعتماد نہ کریں، چاہے سامنے والا خود کو دوست یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ظاہر کرے۔

والدین اپنے بچوں کو آن لائن فراڈ، جعلی اکاؤنٹس اور سائبر جرائم سے متعلق آگاہ کریں تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم سیف اللہ کی مغفرت فرمائے اور سجاد حیدر صاحب سمیت اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں