اوگی: ہوا گلی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

23

اوگی کے علاقے ہوا گلی میں آپس کے جھگڑے نے خونریز رخ اختیار کر لیا، جہاں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں وزیر، سہیل اور مہتاب شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اوگی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید بہتر علاج فراہم کیا جا سکے۔

پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں