بابوسر ٹاپ پر پولیس اور نیوی اہلکاروں میں تنازع، تشدد کے الزامات.

32

بابوسر ٹاپ چلاس سائیڈ انٹری گیٹ پر مبینہ طور پر پولیس اور نیوی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جہاں باوردی نیوی آفیسر اور اہلکاروں پر تشدد کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ 26 مئی کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے پیش آیا، جب بابوسر ٹاپ کراس کرنے کیلئے گاڑیوں کی قطاریں موجود تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار بعض سرکاری اور پبلک گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دے رہے تھے۔
اسی دوران گاڑی نمبر UZ-958 وہاں پہنچی، جس میں 4 نیوی اہلکار سوار تھے۔ اہلکاروں نے پولیس کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے گزرنے کی اجازت مانگی۔ مبینہ طور پر اسی دوران پولیس اور اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔
الزامات کے مطابق بعد ازاں مزید پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتحال شدت اختیار کر گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کے مطابق نیوی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی، بدسلوکی اور تشدد کیا گیا، جبکہ موقع پر موجود بعض شہریوں کو بھی ہراساں کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم واقعے سے متعلق پولیس یا متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

عوامی حلقوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں