🚔 موٹروے M-14 پر مشکوک گاڑی برآمد، نان کسٹم پیڈ ہونے کے شبے پر متعلقہ حکام کے حوالے

23

موٹروے پولیس کے افسران دورانِ پٹرولنگ موٹروے M-14 پر ایک مشکوک گاڑی کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ دیا۔ گاڑی کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق کے دوران رجسٹریشن ریکارڈ کی تصدیق ممکن نہ ہو سکی، جس کے باعث گاڑی کے نان کسٹم پیڈ (NCP) ہونے کا شبہ ظاہر ہوا۔

صورتحال کی حساسیت کے پیشِ نظر موٹروے پولیس افسران نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ گاڑی بمعہ ڈرائیور/ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر قانون کی عملداری، مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں