🚨 ایبٹ آباد: تھانہ لورہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، دو خواتین جاں بحق، ملزم فرار.

23

ایبٹ آباد کے علاقے بٹکنالہ، تھانہ لورہ کی حدود میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم چنویز ولد یوسف پر الزام ہے کہ اس نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ اور چچازاد بہن کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لورہ پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
پولیس کی نگرانی میں دونوں خواتین کی میتوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے لورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد نامزد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاش اور چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔


پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور محرکات کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ مقامی افراد نے ملزم کی جلد گرفتاری اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

⚖️ نوٹ: زیرِ تفتیش مقدمات میں نامزد افراد کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک قانوناً ملزم تصور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں