⚠️ مانسہرہ: شنکیاری میں نہاتے ہوئے نوجوان سیاح ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن مکمل.

25

مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ابوبکر نامی نوجوان سیاح نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔


ریسکیو غوطہ خوروں اور مقامی رضاکاروں نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے نتیجے میں ڈوبنے والے نوجوان کا جسدِ خاکی تلاش کر لیا گیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے لیے میت کو شنکیاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ دریا، ندی نالوں اور گہرے پانی والے مقامات پر نہاتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

🕊️ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں