ایبٹ آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہوائی فائرنگ ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد.

28

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان اور ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سکندرآباد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او سکندرآباد بلال خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نفیل ولد شکیل سکنہ نواں شہر، زبیر ولد قدیر سکنہ بانڈہ دلزاک اور بلال ولد اقبال سکنہ منڈیاں کو حراست میں لے لیا۔



پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 03 عدد ایم پی فائیو (MP-5) رائفلیں اور ایک عدد 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دفعہ 3/4 15-AA KPK کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون شکنی، ہوائی فائرنگ اور عوامی امن و امان کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

⚖️ نوٹ: گرفتار افراد کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک قانوناً ملزم تصور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں