🚨 راولاکوٹ: تولی پیر روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی.

31

آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں کھائی گلہ کے قریب تولی پیر روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

🕊️ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں